یوریا ملاسز بلاکس کی اہمیت

یوریا اور شیرہ کے ملاپ سے ایک بلاک بنایا جاتا ہے جسے یوریا میلائسز بلاک کہتے ہیں

May 28, 2024 - 09:18
May 28, 2024 - 09:19
 0  687
یوریا ملاسز بلاکس کی اہمیت

یوریا ملاسز بلاکس کی اہمیت

یوریا اور شیرہ کے ملاپ سے ایک بلاک بنایا جاتا ہے جسے یوریا میلائسز بلاک کہتے ہیں پاکستان میں ہر سال تقریبا 20 لاکھ ٹن گنے کا شیرہ یا راب تیار کیا جاتا ہے اور یہ انرجی کا سب سے سستا ذریعہ ہے لہذا ہمیں اس کا استعمال زیادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور شیرے میں پروٹین کم ہوتی ہے تو اس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اس میں یوریا ملائی جاتی ہے۔

شیرا ہم مائع حالت میں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن مائع حالت میں اسے ٹرانسپورٹ کرنا سٹور کرنا یا جانور کو دینا مشکل ہے اسے زیادہ دیر تک سٹور نہیں کیا جا سکتا ایسی صورت میں اس کے زہریلے پن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے تاہم اگر شیرے اور یوریا کے بلاکس بنا لیے جائیں تو یہ مسائل کم ہو جاتے ہیں اور شیرہ اور یوریا کی زیادہ مقدار کھلائی جا سکتی ہے اور یوریا کا زہریلا پن بھی کم ہو جاتا ہے۔

 یہ پروٹین اور توانائی کا سستا ذریعہ بن جاتے ہیں بلاک بنانے کے لیے کوئی خاص مشین بھی استعمال نہیں ہوتی ان بلاکس میں مختلف نمکیات ہوتے ہیں ادویات بھی ان میں ملا کر اسانی سے جانور کو کھلائی جا سکتی ہے۔

خشک حاملہ کم پیداوار دینے والے جتنے بھی جگالی کرنے والے جانور ہیں ان کے لیے ایک بہترین ونڈے کا کام دے سکتے ہیں ان کے استعمال سے کم غذائیت والے چارے کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور اس سے ان کے ہا ضمیت بھی بڑھ جاتی ہے تاہم اگر جانور سے بہت زیادہ پیداوار لینی ہو تو ان کو بلاکس کے ساتھ ساتھ اناج بھی دیتے ہیں خاص طور پر کھل دینا ضروری ہوتی ہے۔

 ان بلاکس کو جانور کے سامنے رکھ دیں چارے کے ساتھ ساتھ جانور اپنی مرضی سے انہیں بھی کھاتا رہتا ہے اگر جانور کو اچھی قسم کا سبز  چارہ بہت زیادہ مقدار میں مل رہا ہو تو جانور ان بلاکس کو عموما بہت کم کھاتے ہیں البتہ یہ دیکھا گیا ہے کہ چارہ خشک یا کم غذائیت والا ہے تو جانور بلاکس کو زیادہ کھائیں گے اور عموما یہ سردیوں میں زیادہ اور گرمیوں میں کم ان بلاکس کو کھاتے ہیں اور بلا کس میں جوں جوں یوریا کی مقدار زیادہ کرتے جائیں گے تو بھی جانور کم کھائیں گے اسی طرح نمک اور چونے کی مقدار بڑھانے سے بھی یہ کم کھائیں گے بلاک زیادہ پرانے ہونے کی وجہ سے یا سخت ہونے کی وجہ سے بی کم جانور کم کھاتے ہیں تو ان کو توڑ کر جانور کو کھلانا پڑتا ہے۔

 اہم نوٹ

جانور ایک وقت میں زیادہ نہ کھائے اس سے جانور بیمار بھی ہو سکتا ہے اس لیے نہیں کھلانے میں احتیاط کرنی چاہیے پہلی بار کھلانے پہ جانور بھوکا نہیں ہونا چاہیے جب اس کا پیٹ چارے سے بھرا ہو تب اس کے سامنے ایک دو گھنٹے کے لیے بلاک رکھیں اور اٹھا لیں اور دوسرے دن پھر اسی طرح اور تیسرے دن تین گھنٹے رکھ کر اسے اٹھا لیں اسی طرح ایک ہفتے میں دو دو گھنٹے کے اندر جانور کے سامنے سے اسے اٹھا لیں ایک ہفتے میں جانور اس کا عادی ہو جائے گا ایک ہفتے بعد بلاکس کو 24 گھنٹے جانور کے سامنے رہنے دیں اپنی مرضی سے چاٹ لیں کھا لیں بارش کا پانی پڑنے کی صورت میں اپ انہیں خشک کر کے دوبارہ جانور کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔

What's Your Reaction?

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow