Garlic Narc G1

4 months ago Faisalābad   190 views

570 ₨

  • garlic-narc-g1-big-0
  • garlic-narc-g1-big-1
  • garlic-narc-g1-big-2

پاکستان کے زرعی ماہرین نے لہسن کی تاریخیورائٹی تیار کرلی! 235 من فی ایکڑ پیداوار
آپ کو شائد یہ بات جان کر حیرت ہو کہ پاکستان میں لہسن کی صرف ایک ہی ورائٹی لہسن گلابی منظور شدہ ہے جو ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے نے 1976 میں منظور کروائی تھی. 1976 کے بعد ہمارے زرعی ادارے لہسن کی کوئی نئی ورائٹی پیش نہ کر سکے. لہسن کے میدان میں پیدا ہونے والے اس خلا کو کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت پر کرتے رہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی منظور شدہ ورائٹی کی جگہ کئی ایک غیر منظور شدہ ورائٹیوں نے لے لی ہے. خاص طور پر پنجاب میں لہسن کے زیادہ تر کاشتکار غیر منظور شدہ ورائٹیاں کاشت کررہے ہیں جن میں دیسی سفید اور گولڈن فارمی زیادہ مقبول ہیں.
مارکیٹ میں دیسی سفید اور گولڈن فارمی کے علاوہ بھی کئی ورائٹیوں کا تذکرہ ملتا ہے جن میں چائنہ لہسن، ایرانی لہسن، اٹالین لہسن وغیرہ قابلِ ذکر ہیں.
لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ 42 سال کے طویل عرصے کے بعد نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ سامنے آیا ہے جس نے لہسن کی ایک نئی ورائٹی نارک جی.ون نے نام سے تیار کر لی ہے.
اسلام آباد میں واقع نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (نارک) کی جانب پیش کی گئی اس ورائٹی کی پیداوار پاکستان میں عام کاشت کئے جانے والے لہسن سے دوگنی ہے.
اس انقلابی ورائٹی کا نام نارک جی. ون رکھا گیا ہے اور یہ ورائٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کاشت کی جا سکتی ہے. اسلام آباد میں ورائٹی اوالوایشن کمیٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں نارک جی.ون کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے.
یہ ورائٹی زرعی ماہرین کی 10 سالہ محنت کا نچوڑ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت 235 من فی ایکڑ تک ہے. واضح رہے کہ پنجاب میں زیادہ تر کاشت کئے جانے والے دیسی سفید لہسن کی پیداوار اچھی دیکھ بھال کے ساتھ 60 سے 70 جبکہ گولڈن فارمی لہسن کی پیداوار 90 سے 100 من فی ایکڑ سے اوپر نہیں جاتی
نارک جی.ون کاشت کر کے فی ایکڑ کتنی پیداوار اور آمدن حاصل کی جا سکتی ہے؟
نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے، سن 2014 اور سن 2015 میں لہسن کی 7 اقسام کی پیداواری صلاحیت جانچنے کے لئے تجربہ کیا. جو 7 اقسام کاشت کی گئیں ان میں لہسن نارک جی.ون کے علاوہ لہسن گلابی، لہسن چائنہ، لہسن ایرانی، لہسن اٹالین، لہسن ایم جے.84 اور لہسن جی ٹی ایس.01 نام کی اقسام شامل ہیں.
ان تمام اقسام میں سب سے زیادہ پیداوار 235 من فی ایکڑ کے حساب سے لہسن نارک جی.ون سے حاصل ہوئی. کاشت کی گئی تمام اقسام سے حاصل ہونے والی
پیداوار نیچے گراف میں ددیکھئے.
مزید معلومات کے لیے
03218662253