Quinoa Seeds

1 week ago Lahore   28 views

1,500 ₨

  • quinoa-seeds-big-0
  • quinoa-seeds-big-1
غیر روایتی فصلوں کی کاشت آجکل ایک منافع بخش زرعی کاروبار کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے کیونکہ یہ عام فصلات کی نسبت زیادہ منافع دیتی ہیں اور ان فصلات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ انکو کم زرخیز زمینوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے جس سے انکی پیداور بھی بہتر مل جاتی ہے۔قینوا جو کہ ایک سپر فوڈ ہے جسکو ہم اپنی عام زبان میں بتھوا کیہ سکتے ہیں بھی ایک ایسی ہی غیر روایتی فصل ہے جسکو کم زرخیز زمیں میں کاشت کرکے گندم سے فی ایکڑ اچھا منافع لیا جا سکتا ہے۔ اسکو وہاں پر بھی کاشت کیا جا سکتا ہے جہاں پانی کم مقدار میں میسر ہے۔ قینوا فی ایکڑ اچھی پیداوار اور گندم سے مہنگے داموں بکنے کی وجہ سے کسان کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔قینوا کی مارکیٹ پاکستان میں بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے چونکہ یہ ایک غیر روایتی فصل ہے اسکو عام مارکیٹ کی بجائے فوڈ انڈسٹری یا ٹریڈرز کو بیچا جا سکتا ہے۔ اسکی قیمت 6000 روپے من سے لے کر 7000 روپے من تک پچھلے سال رہی ہے۔ چونکہ فی من انکم ہمار ی سب سے آسان فصل گندم کی نسبت بھی زیادہ ہے اس لئے یہ ایک انتہائی منافع بخش فصل کے طور پر کسانوں میں مقبول ہو رہی ہے۔